• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتے کے کاٹےسے متاثرہ 6سالہ لڑکے کی حالت بہتر،وینٹی لیٹر ہٹادیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کتے کے کاٹےسے متاثرہ لاڑکانہ کے رہائشی 6سالہ حسنین کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہےاور اس کی حالت میں بہتری آئی ہے ۔ قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا کے مطابق حسنین اب خود سانس لے رہاہے ،باتیں بھی سمجھ رہا ہےاور جواب بھی دےرہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حسنین کے مزید علاج سے متعلق میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گاجس کا اجلاس جمعرات کو طلب کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین