• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج کے اہلخانہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنیکی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس اہلیہ، بیٹیاں، بیٹوں سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ریفرنس سے الگ کرتے ہوئے نیب حکام کو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹیاں، بیٹوں سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ریفرنس سے الگ کردیا۔ عدالت نے نیب حکام کو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے آئندہ سماعت پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ودیگر پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین