• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں تقریب، ہاکی سیمت دیگر کھیلوں کیلئے بھی گرانٹ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اذلان شاہ ہاکی کپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی پر وقار تقریب میں کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیے گئے۔ ہاکی کے ساتھ جیولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم، پیرس اولمپکس سے قبل اہم ایونٹس کی تیاری کےلیے پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان، ہاکی فیڈریشن اور رائفل شوٹنگ کو بھی گرانٹ دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 10، 10 لاکھ روپے کے چیک دیے۔

وزیراعظم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر ڈپارٹمنٹل ہاکی ٹیموں کی بحالی کا حکم دیا اور ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کردی۔ 

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی سفیان خان نے تقریب میں ہاکی کھلاڑیوں کی نوکری کی بحالی کی درخواست کی تھی۔

تقریب میں صرف ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہی نہیں بلکہ پیرس اولمپکس سے قبل اہم ایونٹس میں شرکت اور اس کی تیاری کےلیے پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان کو 25 ہزار پاؤنڈ کا چیک دیا گیا۔ 

جیولن تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔

ساتھ ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن کےلیے چھ کروڑ روپے اور پیرس اولمپکس کی تیاری کےلیے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کےلیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید