• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ ،عارفوالا،گھوٹکی میں حادثے ،21افراد جاں بحق

گھوٹکی (نمائندگان جنگ )مظفر گڑھ ،عارف والا اور گھوٹکی میں ٹریفک حادثات، 21 افراد جاں بحق اور 26زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ تھانہ روہیلانوالی کے علاقے ڈیڑھ لعل کے قریب مسافر ویگن تیزرفتاری سے اوورٹیک کرتے ہوئےمنی ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے، مرنیوالوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 مظفرگڑھ موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر روہیلانوالی منتقل کیا جبکہ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال مظفرگڑھ اور نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا۔
تازہ ترین