• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل راؤنڈر ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کچھ دنوں کےلیے بریک لے لیا


پاکستان کی مایہ ناز آل راؤنڈر ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کچھ دنوں کے لیے بریک لے لیا، آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیں گی۔

پاکستان ویمن آل راؤنڈر ثناء میر اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت نہیں کریں گی، ملائشیا میں ہونے والی انگلینڈ سے تین ون ڈے میچز کی سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا بھی حصہ ہے، سیریز میں تین ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

ثنا میر کا کہنا ہے کہ مستقبل کے لئے اپنے ٹارگٹ سیٹ کر رہی ہوں جس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے، امید ہے پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی، ان کی نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین