• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے عالمی دن پر گوگل کا نیا ڈوڈل جاری

دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اسی مناسبت سے معروف سرچ انجن گوگل نے نیا ڈوڈل متعارف کر وادیا ہے۔

گوگل کے اس دلچسپ ڈوڈل میں ننھے کرداروں کو مختلف سرگرمیاں کرتے دکھایا گیا ہے۔

اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بچوں کی تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

1989 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا جس کے بعد 20 نومبر 1990 کو دنیا کے تقریباً 186 ممالک نے بچوں کے عالمی دن کی منظور شدہ حقوق کے مطابق باضابطہ حمایت کرکے اسے قانونی شکل دے دی اور ایک قرارداد کے ذریعے ہر سال 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن قرار دیا۔

اس موقع پر دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں والدین سے بچوں کی مناسب تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر پرورش کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔

تازہ ترین