• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے تجارت معطل ہونا بھی ٹماٹر قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنی

کراچی(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت سے تجارت معطل ہونا،بارشیں بھی ٹماٹر قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنی ہے۔ پاکستان بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں تاریخی سطح پر 400 روپے فی کلو تک آگئیں،

جس کے بعد ایران سے ٹماٹر کی خریداری کیلئے غور کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی بیرون ملک سے درآمد نہ ہونا بھی قیمتوں میں اس قدر اضافے کی وجہ بنی ہے۔

پیر کے روز یہ قیمتیں 300 سے 320 روپے فی کلو تھی،نومبر کے پہلے ہفتے میں یہ قیمت 117 روپے فی کلو تھی،پاکستانی شخصیت شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر مذاق میں کہا شادی میں ٹماٹر اور چلغوزے بھی تحفے کے طور پر قبول کیے جانے لگے ہیں،

ا کیلئے #RightNowInPakistan کا ہیش ٹیگ لگایا گیا۔اسی طرح ایک خاتون صحافی نائلہ عنایت نے ایک فوٹیج پوسٹ کی جس میں ایک دلہن کو روایتی زیورات کی بجائے ٹماٹروں کے ساتھ دکھایاگیا۔

تازہ ترین