• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارت نے کشمیری حریت پسندوں کی جائیداد ضبطی شروع کردی

سرینگر(ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری حریت پسندوں کی جائیدادضبطی شروع کردی ہے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک مقبوضہ کشمیر میں 894بچے شہید کئے جاچکے ہیں‘ایک لاکھ 77ہزار سے زائد یتیم ہوچکے ہیں۔ حزب اختلاف کی شدید مخالفت کے باوجود مقبوضہ وادی میں سڑکوں اور سرکاری محکموں کے نام تبدیل کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔ادھرمقبوضہ کشمیر کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل شٹ ڈاؤن سے 1 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے‘تجارتی تنظیم نے بھارتی حکومت کیخلاف نقصانات پر مقدمہ کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔دوسری جانب بھارتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جھوٹے مقدمات میں سید صلاح الدین سمیت 6 حریت پسندوں کی7جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے محکمہ پانی کا نام جل شکتی محکمہ کردیا گیا جبکہ چنانی ناشری ٹنل کا نیا نام ہندوتوا نظریے کے حامل شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین