• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورآرٹس کونسل میں الحمرالائیوکاانعقاد

لاہور(شوبز رپورٹر )الحمرا کلچرل کمپلیکس میں، لاہور آرٹس کونسل نے ”الحمرا لائیو“ کا انعقاد ہوا۔الحمرااکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے باصلاحیت آرٹسٹوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرااطہر علی خان نے کہا ٹیلنٹ کے فروغ کے لئے پروگرام کو مہینے میں تین بار کروایا جایا کرے گا۔ اس نوعیت کے پروگرامز سے نوجوانوں ک اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، ہمارے ملک کی مٹی ادب وثقافت کے لئے بڑی زرخیز ہے،ہمارا نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے،الحمرا آرٹ کا گہوارہ اور اسکی ترویج کا ذریعہ ہے۔
تازہ ترین