• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس میں پی آئی اے کے سابق سربراہ گرفتار

جعلی اکاؤنٹس کیس میں پی آئی اے کے سابق سربراہ گرفتار


 قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی  نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پی آئی اے کے سابق سربراہ اعجاز ہارون کو گرفتار کرلیا۔

وہ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی کے طور پر جانے جاتے ہیں، اعجاز ہارون ان دنوں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سربراہ کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔

نیب اعلامیے کے مطابق ملزم اعجاز ہارون پر الزام ہے کہ انہوں نے 12 جعلی الاٹیوں کو پلاٹ الاٹ کیے اور ایم ایس لکی، ایم ایس اے ون کے 2 جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اومنی گروپ کے 144 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزم سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کا قریبی عزیز ہے۔

تازہ ترین