• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ حضورؐ کی تعلیمات پر عمل کرکے کامیاب ہوسکتی ہے،مقررین

کراچی(اسٹاف رپوٹر) امت مسلمہ حضورؐ کی تعلیمات پر عمل کرکے متحد اورکامیاب ہوسکتی ہے مسلمانوں کی وحدت کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ ہم دشمن کے مقابلے میں اکٹھے ہوکر اسے شکست دیں اور آخری مرحلہ یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات اپناکر پوری دنیا پر غالب آسکتے ہیں، ماہ ربیع الاؤل برکتوں، جشن کا مہینہ ہے اور حضرت امام جعفر علیہ اسلام کی تشریف آوری بھی اسی مہینے میں ہوئی ہے،ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس وحدت مسلمین سندھ سیکرٹریٹ و دعا کمیٹی سولجر بازار کے تحت محفل شاہ خراسان روڈ پر محفل جشن صادقین سے خطاب میں کیا، مولانا نعیم الحسن نے کہا کہ آپؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا اور فرمایا کہ تم میں ایک امت کا ہونا ضروری ہے جو امن کی دعوت دے، اس کا مصداق وحدت اسلامی ہے، جو اس امت کوامت بنانے کیلئے جدوجہد کرے، مشائخ اورعلماء کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے مکاتب اورمساجد میں اس فریضہ الٰہی کیلئے کوشش کریں، جو اختلاف اورفرقے کی بات کرے اسے روکاجائے، ایک امت بننے کیلئے مساجد کے دروازے دوسرے مسالک کیلئے کھولنا ہوں گے، مساجد مسلمانوں کے مورچے ہیں، ایک امت بن کر ہی ہم کامیاب امت بن سکتے ہیں،ناصر الحسینی کا کہنا تھا کہ نبی کریمؐ سے محبت ہمارا جز ایمانی ہے،آپ ؐ نے امت مسلمہ کو انسانیت کا درس دیا،اس موقع پر شعرائے کرام، نعت خواں نےبارگاہ رسالت و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
تازہ ترین