• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری پر پٹرولنگ پولیس کے2 ہیلپ ڈیسک قائم

لاہور (کرائم رپورٹرسے) پنجاب ہائی وے پٹرول نے کرتارپور راہداری پر پٹرولنگ پولیس نے2 ہیلپ ڈیسک قائم کر دیے۔ ٹورسٹس کی سکیورٹی، معاونت و راہنمائی کے لیے نفری تعینات کر دی گی ہے۔ جن میں ایک ڈی ایس پی کی زیرنگرانی 10 سب انسپکٹر، 18 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 21 ہیڈ کانسٹیبل، 44 کانسٹیبل، 8 ڈرائیور تعینات کیے گئے ہیں اور 2 نئی گاڑیاں 12نئی موٹرسائیکل مہیا کی گئیں ہیں جس پرپٹرولنگ پولیس کے ملازمین ٹورسٹس کی سکیورٹی کیلئے گشت کریں گے۔ پٹرولنگ پولیس کی طرف سے قائم شدہ2 ہیلپ ڈیسک میں سے 1 ہیلپ ڈیسک انڈین بارڈر پر اور دوسرا پاکستانی سائیڈ پر قائم کیا گیا ہے گشت کے لیے ہمہ وقت2گاڑیاں اور 4موٹر سائیکل بارڈر سے دربار کے اندر جانے دالے راستے پر گشت کریں گے۔
تازہ ترین