اسلام آباد(محمد صالح ظافر)بھارت میں گزشتہ ہفتے گرنے والے MIG29Kسے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ یہ طیارہ پرندے کے ٹکرانے سے نہیں بلکہ دونوں انجن کے فیل ہونے کے بعد تباہ ہوا تھا۔
بھارتی بحریہ کے ایک ذریعے نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی بات میں صداقت نہیں ہے بلکہ یہ طیارے کے دونوں انجن کے فیل ہونے کے باعث گرا تھا۔
بھارتی بحریہ گوا کے قریب گرنے والے اس طیارے کی کورٹ آف انکوائری کی رپورٹ کی منتظر ہے۔تباہ ہونے والے طیارے کے حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔