• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے مارکو روبیو کو کیوبا کا اگلا صدر بنانے کا عندیہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو کیوبا کا اگلا ممکنہ صدر بنانے کا عندیہ دے دیا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی پوسٹ ری شیئر کی ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، جن کے والدین کیوبا سے تعلق رکھنے والے مہاجرین ہیں، کو کیوبا کی قیادت سنبھالنی چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کلف اسمتھ نامی صارف کی ایک مزاحیہ پوسٹ ری شیئر کی، جو اصل میں 8 جنوری کو شائع کی گئی تھی۔

اس پوسٹ میں لکھا گیا تھا ’مارکو روبیو کیوبا کے صدر ہوں گے‘، جس کے ساتھ ہنسی کا ایموجی بھی شامل تھا۔

مذکورہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ٹرمپ نے مختصر جواب دیا کہ ’مجھے تو یہ خیال اچھا لگتا ہے‘۔

ٹرمپ کی جانب سے اس پوسٹ کو ری شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، جبکہ اسے طنز و مزاح اور سیاسی اشارے کے امتزاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں مارکو روبیو کو سونپی گئی متعدد ذمہ داریوں کے باعث سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے مزاحیہ تبصرے اور میمز کا سلسلہ جاری ہے، جن میں انہیں دنیا بھر میں مختلف فرضی عہدوں پر فائز دکھایا جا رہا ہے۔

سرکاری طور پر مارکو روبیو اس وقت امریکی وزیرِ خارجہ، قومی سلامتی کے مشیر اور قائم مقام آرکائیوسٹ آف دی یونائیٹڈ اسٹیٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید