• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانک میں بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 6 پولیس اہلکار جاں بحق

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

 ٹانک میں تھانہ گومل بازار کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا ہے جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔  

پولیس کے مطابق دھماکے سے بکتر بند گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان اور ایک راہگیر بھی شامل ہیں۔

بکتر بند گاڑی پر دھماکا گومل بازار روڈ پر ہوا۔ بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک آرہی تھی۔

قومی خبریں سے مزید