• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں اسپتالوں اور فوجی تنصیبات پر بمباری میں 45افراد ہلاک

دمشق(جنگ نیوز)شام میں حکومتی، روسی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں 45افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ شام سے اسرائیل پر راکٹ حملہ ہوا جس کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے دارالحکومت دمشق کے اطراف اور گولان کی پہاڑیوں پر بمباری کی جس کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب کو نشانہ بنایا گیا جن میں دمشق ایئرپورٹ پر ایک ایرانی تنصیب بھی شامل ہے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں 23افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے 16ایرانی تھے۔ روس نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غلط اقدام ہے جو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین