• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ برطانیہ، نیول چیف کی آخری مرحلے میں اہم ملاقاتیں

دورہ برطانیہ، نیول چیف کی آخری مرحلے میں اہم ملاقاتیں


امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے دورہ برطانیہ کے آخری مرحلے میں اہم ملاقاتیں کیں اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز میں خصوصی خطاب کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے برطانیہ کے وائس چیف آف ڈیفنس، کمانڈر آپریشنز رائل نیوی اور کمانڈنٹ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اُجاگر کیا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز میں طلباء اور اساتذہ سے خصوصی خطاب بھی کیا۔

اپنے خطاب میں نیول چیف نے دنیا اور خطے کی بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال کا احاطہ کیا اور اس تناظر میں بحری افواج کے کردار پر روشنی ڈالی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیفنے برٹش تھنک ٹینک (رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ) میں بھی خطاب کیا اور حاضرین سے غیررسمی بات چیت کی۔

نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

بعد ازاں ایڈمرل نے آر یو ایس آئی کا دورہ کیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل آر یو ایس آئی ڈاکٹر کیرن وان ہیپل سے ملاقات کی اور آر یو ایس آئی میں ''جنوبی ایشیا میں سکیورٹی ڈائنیمکس اور پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی" پر خطاب کیا اور تھنک ٹینک کے دانشوروں اور میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کی۔

نیول چیف کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور دونوں بحری افواج کے مابین بالخصوص دفاعی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین