• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

گزشتہ دنوںقونصل جنرل جدہ خالد مجید نے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں منعقد ہونے والے فری میڈیکل کیمپ کا د ورہ کیا اور کیمپ کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔اس موقعے پر کیمپ نگراں عبدالستار یونس نے قونصل جنرل کو ڈاکٹروں کی خدمات اور کیمپ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔قونصل جنرل نے کہا کہ آپ لوگ انسانیت اور کمیونٹی کی جو خدمت انجام دے رہے اس پر دنیا اور آخرت میں اللہ تعالیٰ بے حساب اجر عطا کرے گا۔

انہوں نے کہا میں آپ لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ اپ لوگوں کی محنت اور کاوشوں سے انسانی خدمات فروغ پارہی ہیں، انھوں نے کہا اس ویلفئیر کے کاموں میں جو بھی رضا کارا نہ خدمت کر رہے ہیں اور اپنا قیمتی وقت مریضوں کے دوا، علاج اور دیکھ بھال کے لئے صرف کرتے ہیں ،میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کیمپ کے رضاکاروں میں ڈاکٹر خالد ضیا، شریف زمان ڈاکٹر امجد عبید اور دیگر شامل تھے۔ڈپٹی قونصل شائق بھٹو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین