• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد علی بٹ نانی نور جہاں کو 100 ویں سالگرہ پر خراجِ تحسین نہ ملنے پر مایوس

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی اداکار، میزبان اور ریپر احمد علی بٹ نے اپنی نانی اور برِصغیر کی عظیم گلوکارہ ملکۂ ترنم نور جہاں کی 100 ویں سالگرہ پر انہیں سرکاری سطح پر خراجِ تحسین نہ دیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ملکۂ ترنم نور جہاں کا شمار برِصغیر کی عظیم ترین موسیقی کی شخصیات میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران سیکڑوں گیت گائے اور آج بھی موسیقی سے وابستہ افراد کے لیے ایک بڑی رول ماڈل سمجھی جاتی ہیں۔

نور جہاں کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے نواسے احمد علی بٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو پی ٹی وی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نہ ہی لبرٹی چوک پر ان کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔

احمد علی بٹ کا کہنا ہے کہ نور جہاں قومی اور حکومتی سطح پر اس سے کہیں زیادہ خراجِ تحسین کی مستحق تھیں، تاہم حکومت ان کی زندگی کے اس اہم سنگِ میل کو مکمل طور پر بھول گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید