• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقعے پر محافل و جلوس کا انعقاد

جشن عید میلادالنبی ﷺ دنیا بھر کی طرح جاپان کے شہر ٹوکیو میں بھی جوش و خروش سے منایا گیا ۔اس موقعے پر پاکستانی کمیونٹی نے جلوس نکالے۔ جلوس ٹوکیو ٹاور کے پاس شیبا پارک سے نکلا گیا، جو کہ نماز ظہر کی ادائیگی سے شروع ہوا اور نماز مغرب تک جاری رہا۔جلوس میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے صاحبزادہ ولید احمد جواد سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے خصوصی شرکت کی،اس موقعے پر شرکا ٹوکیو کی سڑکوں پر نعرہ تکبیر ، نعرہ رسالت کے نعرے اور درود و سلام کے ورد کرتے رہے۔ 

اس موقعے پر کئی ایک اقسام کے کھانے مشروب اور کشمیری چائے تقسیم کی گئی، اس موقعے پر عالم اسلام، جاپان، پاکستان کی خوشحالی، ترقی، استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے، عالمی امن اور کشمیر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

المصطفےٰمسجد باندو شہر میں عظیم الشان سالانہ ’’جشن عید میلاد النبیﷺ‘‘ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں صاحبزادہ ولید احمد جواد صاحب سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف مہمان خصوصی تھے۔معروف مذہبی اسکالر سید کمال حسین رضوی اور حافظ اویس نے تلاوت قرآن پاک اور بارگاہ رسالت ﷺ میں محمد اقبال، حنیف نیازی اور علی حسین کے کمسن بچوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ 

نظامت کے فرائض جماعت اہل سنت جاپان کے امیر معروف مذہبی شخصیت علامہ عبدالمجید مغل نے ادا کئے اور حیات طیبہ پر صاحبزادہ ولید احمد جواد، عبدالصمد مغل اور مسجد کے امام و خطیب مولانا وسیم نےخطاب کیا۔

تازہ ترین