• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا جی کو آئی ٹی سپورٹر کی ضرورت پیش آگئی

معروف فلم اسٹار میرا جی کو آئی ٹی پروفیشنل یا سپورٹر کی ضرورت پیش آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میرا جی نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’آج کل وہ شدید اداس ہیں کیونکہ اُن کا موبائل ٹوٹ جانے کی وجہ سے وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی لاگ اِن کی تفصیلات سے محروم ہوگئیں ہیں۔


انہوں نے  اپنے مداحوں سےمشورہ طلب کیا کہ وہ اس سلسلے میں اُن کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی آئی ڈی دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے ماہر انہیں کمینٹ کرکے اُن کی مدد کرے۔

میرا جی کی اس پوسٹ پر اُن کے مداح انہیں مشورے دے رہے ہیں اور کچھ اُن کی رہنمائی بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین