• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپڑوں کی سیل نے فلپائنی عوام کو دیوانہ بنا دیا

فلپائن میں کپڑوں کی سیل نےدُکان کو جنگ کا میدان بنادیا


فلپائن میں کپڑوں کی سیل نے عوام کو پاگل بنا دیا، کپڑوں کا اسٹور جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

دنیا بھر میں کسی چیز پر سیل لگ جائے تو عوام کا سمندر اُسے لینے پہنچ جاتا ہے۔ کچھ ایسے ہی مناظر فلپائن کے ایک اسٹور میں دیکھنے کو ملے جب کپڑوں پر لگی سیل کے حصول کے لیے عوام دیوانی ہوگئی اور اسٹور جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

یہ مناظر فلپائن کے شہر General Santos کے ایک کپڑوں کے اسٹور میں دیکھے گئے جب اسٹور کی جانب سے شاندار ڈسکاؤنٹ دیا گیا جس میں گاہک صرف 35 فلپائنی پیسوز سے ڈیزائنرز کے کپڑے خرید سکتے تھے۔

فلپائنی عوام کو جیسے ہی سیل کا پتا چلا تو لوگوں کا سمندر اس آفر سے فائدہ اُٹھانے اسٹور پہنچ گیا اور لوگ ایک دوسرے سے چھینا جھپٹی کرتے دکھائی دیئے۔

تازہ ترین