• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نے انوکھے انداز میں محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی

شادی کی پیشکش یادگار بنانے کے لیے نوجوان کا انوکھا اقدام


امریکی نوجوان نے محبوبہ کو جہاز میں بٹھا کر آسمان کی سیر کروائی اور پھر شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کے لیے اکثر افراد کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کچھ ایسا کہ جو ہمیشہ یاد رہے اور جس سے محبوب فوراََ راضی ہوجائے لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کے تو کیا ہی کہنے ہیں کہ جس نے ناصرف اپنی محبوبہ کو جہاز میں بٹھا کر آسمان کی سیر کروائی بلکہ منفرد انداز میں شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

امریکی ریاست کینٹکی کے شہر Lewis port  سے تعلق رکھنے والے Ryan Wilson نامی نوجوان نے محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے سیکڑوں فٹ آسمان کی بلندی کا انتخاب کیا اور ناصرف جہاز میں بیٹھا کر آسمان کی سیر کروائی بلکہ نیچے اپنے گھر کے صحن میں پہلے سے لکھے گئے میری می کے الفاظ دکھاتے ہوئے شادی کی پیشکش کی۔

منفرد طریقہ کار پر Shawna پہلے تو حیران رہ گئی پھر خوشی و حیرت کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ ہاں کردی۔

واضح رہے کہ شادی کی پیشکش کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چُکے ہیں۔

تازہ ترین