• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل چمبڑ سمیت دیگر علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چمبڑ (نامہ نگار) ٹنڈوالہیار کی تحصیل چمبڑ سمیت ہاشم آباد،بھنبھرو کھوہ، دل گوٹھ اور دیگر علاقوں ،میں کھانا پکانے کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈشیدنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھروں میں کھانا پکانا ناممکن ہوگیا ہے۔شہری ہوٹلوں سے کھانا خرید کر کھانے پر مجبور ہیں ۔ایس ڈی سوئی گیس کو بارہا شکایات دی گئی ہیں لیکن گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہی ہو سکا ۔سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت شہری اتحاد کے صدر سردار محمد عمرانی اور الطاف خان نے کی ۔مظاہرین کے مطابق رات سات بجے سے گیس بند کردی جاتی ہے جو کہ صبح تک بند رہتی ہے جس کے باعث گھروں میں رات کا کھانا نہی بن پاتا اور شہری ہوٹلوں سے کھانا لینے پر مجبور ہیںجبکہ غریب شہری رات کو فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور گردنواح کو گیس لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔

تازہ ترین