• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر علی نے سیریز میں توقعات پوری نہ کرنے کا اعتراف کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں توقعات پوری نہ کرسکی لیکن بابر اعظم ایک اچھے اور مستند ٹیسٹ کھلاڑی کی حیثیت سے سامنے آرہے ہیں یہی سیریز میں ہمارے لئے مثبت پوائنٹ ہے، یاسر شاہ نے پوری سیریز میں بھرپورفائٹ کی۔ پیر کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ سیریز یقینی طور پر بابر اعظم کے لئے بریک تھرو ہوگی۔ محمد رضوان نے بھی اپنی اہلیت کو منوایا ہے۔ چوں کہ سرفراز احمد ٹیم کا حصہ تھے اس لئے انہیں اپنی جگہ بنانے میں وقت لگا۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے۔ آسٹریلیا اپنی ہوم کنڈیشنز میں مشکل ترین حریف ہے، ہم تینوں شعبوں میں فیل ہوئے ۔

تازہ ترین