• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان آج میڈیا کوبریفنگ دیں گے

لندن (جنگ نیوز ) برطانیہ کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان آج بتاریخ 3 دسمبرکو شام 3 بجے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں میڈیا کوبریفنگ دیں گے، ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ دعوت نامے کے مطابق سردار مسعود خاں بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کررہے ہیں اور برطانیہ میں بھی اس حوالے سے مختلف اہم شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ سردار مسعود خان میڈیا کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔
تازہ ترین