• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات نے ایران کےخلاف کارروائی کی تو سخت جواب دیا جائے گا، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر


ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ ایران نے متحدہ عرب امارات پر کوئی حملہ نہیں کیا، امارات نے ایران کےخلاف کارروائی کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔

خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ بھرپور جواب کے بعد امارات کو اپنے کیے پر افسوس ہوگا، اماراتی وزارت دفاع کا بیان مکمل جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔

ترجمان خاتم الانبیاہیڈکوارٹر نے کہا کہ خبردار کرتے ہیں کہ یواےای کو امریکیوں اور صیہونیوں کے لیے پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے، امریکیوں اور صیہونیوں کی پناہ گاہ بننا اسلامی دنیا کو دھوکا دینے کے مترادف ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ ماضی میں کیا گیا صبر و تحمل کا مظاہرہ صرف عرب امارات کے مسلمانوں کی حفاظت اور بھلائی کی وجہ سے تھا۔

ایران کا کہنا ہے کہ عرب امارات بدقسمتی سے امریکی اور صیہونی افواج کا اہم اڈہ بن چکا ہے، امریکا اور اسرائیل عالم اسلام کے دشمن ہیں، خطے میں عدم استحکام کی وجہ بن رہے ہیں، پروپیگنڈا، جھوٹے الزامات اور مظلومیت کا ڈھونگ مسائل حل نہیں کر سکتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید