• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ اور رانا ثناء اللّٰه کے نام الیکشن کمیشن تقرری پارلیمانی کمیٹی سے خارج

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) نیب کے زیر حراست پیپلزپارٹی کے سید خورشید شاہ اور مسلم لیگ (ن) کے رانا ثنا ء اللّٰه کے نام الیکشن کمیشن تقرری پارلیمانی کمیٹی سے خارج کر دیئے گئے ، ان کی جگہ پی پی پی نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور مسلم لیگ (ن) نے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ کو نامزد کر دیا ہے ، پروڈکشن آرڈ ر کے اجراء سے بچنے کیلئے نئی نامزدگیاں عمل میں لائی گئیں ، 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری ہیں اس میں وفاقی وزراء محمد میاں سومرو ، سینیٹر اعظم خان سواتی ، وزیر مملکت علی محمد خان ، سید فخر امام ، اپوزیشن کے مرتضیٰ جاوید عباسی ، نثار احمد چیمہ ، راجہ پرویز اشرف ، شاہدہ اختر علی ، سینیٹر نصیب اللّٰه بازئی ، سینیٹر مشاہداللّٰه خان اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر مھندرو شامل ہیں پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

تازہ ترین