• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کشمیری عوام کی عملی مدد کرے، چوہدری عظیم

برمنگھم (ابرار مغل) کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ3ماہ گزر جانے کے باوجود بھی مظلوم و محکوم کشمیری اپنے ہی گھروں میں قید ہونے کے ساتھ ساتھ بدترین تشدد اور ظلم کا شکار ہیں۔ اسلامی دنیا کی جانب سے خاموشی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم و تشدد کا بازار گرم ہے۔ ’’جنگ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری محمد عظیم کا کہنا تھا کہ80لاکھ سے زائد مقبوضہ کشمیر کے قیدی آج بھی پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن پاکستانی حکمران اور سیاسی قیادت آپس میں دست و گریبان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اب زبانی جمع خرچ کی بجائے کشمیریوں کی عملی مدد کے لیے آگے بڑھے، کشمیری وہ محب الوطن ہیں جو کفن بھی پاکستانی پرچم کو بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم رکوانے کے لیے عالمی برادری سے لابنگ کرے۔
تازہ ترین