• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائو ٹن کار حادثے میں لڑکے کی ہلاکت، ایک شخص گرفتار

 لندن (پی اے) اسکول کے باہر12سالہ لڑکے کو کار سے کچل کر ہلاک کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، اس پر4دیگر ٹین ایجرز اور ایک خاتون کے لیے ارادہ قتل کا بھی الزام شامل کیا گیا ہے۔ یہ افراد حادثے میں زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز لائو ٹن ایسیکس میں ڈیب ڈن پارک ہائی اسکول کے قریب پیش آیا۔ پولیس کریش والی گاڑی کو تلاش کررہی ہے، اس کریش کے حوالے سے51سالہ ٹیری گلوور کو پولیس نے پوچھ گچھ کرکے گرفتار کیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں دو لڑکوں کی عمر15سال ، ایک کی13اور ایک لڑکی کی عمر16سال ہے، یہ سب بچے اسی اسکول کے طلبہ ہیں، سراغ رساں انسپکٹر راب کربی کا کہنا تھا کہ یہ واقعی ایک صدمہ پہنچانے والا حادثہ ہے۔ 
تازہ ترین