• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پی ٹی آئی کے اندر بڑی بغاوت ہوسکتی ہے، مصطفیٰ کھوکھر

کراچی(جنگ نیوز)ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلا الیکشن متنازع ہوگیا تو ملک کے لیے زہر ثابت ہوگا،ان ہاؤس چینج کے نتیجے میں بننے والا نیا وزیراعظم نئے الیکشن کی ایڈوائس کرسکتا ہے،ملک میں 2018ء کا تجربہ ناکام ہوگیا حکومت صرف اپنے مخالفین کی کردارکشی کرکے زندہ رہنا چاہتی ہے، موڈیز نے پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم کرنے پر ریٹنگ دی ہے، حکومت نے ایکسپورٹ بڑھانے کے بجائے امپورٹ تقریباً ختم کر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کیا ہے۔ وہ جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامدمیر سے گفتگو کررہے تھے۔

حامد میر کا پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘


پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو فاشسٹ بنانے جارہی ہے، پی ٹی آئی کے اندر لوگ بہت غیرمطمئن ہیں، پارٹی کے اندر بڑی بغاوت ہوسکتی ہے آصف زرداری نے ضمانت کی درخواست دی ہے باہر جانے کی کوئی درخواست نہیں کی۔

جے یو آئی کی رہنما شاہدہ اختر علی نے کہا کہ حکومت کو ہر فیصلے میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے حکومت کا غیرسنجیدگی کے ساتھ اناکا بھی بڑا مسئلہ ہے۔ 

باچہ خان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے طالبعلم مشال خان کے والد اقبال لالہ نے کہا کہ میں طلبہ یکجہتی مارچ میں ان کے مطالبات کے حق کیلئے شریک ہوا تھا میں نے وہاں تقریر میں یہی کہا کہ طلبہ کے سر پر تسلی کا ہاتھ رکھنا چاہئے ورنہ نوجوان تبدیلی بھی لاسکتے ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملک میں 2018ء کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے، پاکستان عمران خان کی انا اور غرور سے بڑا ملک ہے، ایک شخص کے تکبر کی سزا بائیس کروڑ لوگوں کو نہیں مل سکتی، حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ کسی قسم کا ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کی کوشش نہیں کی آج کارخانے بند ہورہے اور نوجوان بیروزگار ہورہے ہیں، نئے انتخابات کے حق میں عوامی رائے عامہ کے آگے حکومت کو سرنڈر کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین