• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ معذور افراد کیلئے تحریک کی قیادت کررہا ہے، بلاول بھٹو

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سماعت سے محروم افراد کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ایک بڑی پیش رفت ہے اور ایسا پاکستان میں پہلی بار ہوا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ معذوری کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر مجھے فخر ہے کہ سندھ معذور افراد کیلئے بطور بااختیار صوبہ تحریک کی قیادت کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں سماعت سے محروم افراد کیلئے پہلے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سماعت سے محروم افراد کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ایک بڑی پیش رفت ہے اور ایسا پاکستان میں پہلی بار ہوا ہے۔
تازہ ترین