• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

داڑھی کے باعث نوکری روکنے پر کمپنی پر 7ہزار پاؤنڈ کا ہرجانہ

سکھ مذہب کے پیروکار شخص کو معروف ہوٹل میں کام کرنے سے روک دیا گیا لیکن عدالت نے متاثرہ شخص کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کمپنی کو اسے 7 ہزار برطانوی پاؤنڈ کا ہرجانہ دینے کا حکم دیدیا۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے رمن سیٹھی یورپ میں موجود تھے کہ لندن میں موجود ملازمت فراہم کرنے والی ایجنسی الیمنٹس پرسنل سروسز لمیٹڈ نے انہیں آگاہ کیا کہ وہ انہیں برطانیہ کے معروف فائیو اسٹار ہوٹل کا میں کام کرنے کی پیشکش نہیں دے سکتے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ سکھ مذہب انہیں داڑھی کٹوانے سے روکتا ہے، جبکہ ان کے کلائنٹس (دی کوننوفٹ، کلاریض اور دی ڈورچیسٹر) کا مطالبہ ہے کہ ان کے اسٹاف کی پونی (مردوں کے لیے ) اور داڑھی نہیں ہونی چاہیے۔

مذکورہ معاملے کو رمن سیٹھی برطانیہ کی امپلائمنٹ ٹریبیونل میں لے گئے جو کسی ادارے کے مالکان اور ملازمین کے درمیان تنازعات کی سماعت کرتا ہے۔

امپلائمنٹ ٹریبیونل کے جج اسٹوٹ نے فیصلہ دیا کہ ایجنسی کی داڑھی نہ رکھنے کی پالیسی کی وجہ سے رمن سیٹھی کی تضحیک ہوئی ہے جنہوں نے اپنے مذہبی معاملات کی وجہ سے کبھی بھی داڑھی نہیں کٹوائی۔

فیصلے میں یہ بات سامنے آئی کہ ہوٹل انتظامیہ نے کبھی بھی ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی سے یہ مطالبہ کیا ہی نہیں تھا۔

ٹریبیونل نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کمپنی کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ شخص کو 7 ہزار ایک سو 2 پاؤنڈ (14 لاکھ پاکستانی روپے) بطور معاوضہ ادا کرے۔

لیکن اس فراغ دل شخص کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی حکم پر ملنے والے اس معاوضے کو اپنے استعمال میں لینے کے بجائے عطیہ کر دے گا۔

رمن سیٹھی نے نومبر 2017 میں کمپنی کے ملازمت تلاش کرنے کے ایک ایونٹ میں حصہ لیا تھا اور کمپنی کے ساتھ اس کا معاہدہ بھی ہوگیا تھا، تاہم بعد میں کمپنی نے اسے ملازمت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

کمپن کی جانب سے کی جانے والی ای میل میں موقف اپنا گیا تھا کہ ان کی فون پر بات ہوئی تھی کہ وہ ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے لیے اسٹاف کا تقرر کر رہے ہیں، تاہم کمپنی کے لیے انہیں دینے کے لیے کوئی شفٹ موجود نہیں ہے، کیونکہ ہوٹل مینیجر ایسے افراد کو صحت کے معاملات کی وجہ سے اپنے اسٹاف کا حصہ نہیں بناتے جو داڑھی رکھتے ہیں۔

ای میل میں یہ بھی کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ آپ کے مذہب کا حصہ ہے، ہم نے آپ کو ملازمت دینے کی مکمل کوشش کی لیکن داڑھی فائیو اسٹار ہوٹلز کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین