• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراؤن پرنس ابوظہبی کی عالمی حکمرانوں کیلئے قابل تقلید مثال، ترجمان سفارتخانہ یو اے ای

اسلام آباد (جنگ نیوز) اسلام آباد میں متعین متحدہ امارت کے سفیر کی طرف سے ابو ظہبی کے ولی عہد پرنس محمد بن زائد النہیان کے متعلق بھجوائی جانے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد النہیان نے حکمرانوں کیلئے قابل تقلید مثال قائم کر دی اس حقیقت کا اجمال یوں بتایا جاتا ہے کہ چند روز پیشتر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جب ابوظہبی کا دورہ کیا تو ان کے استقبال کیلئے سرخ قالین کے دونوں جانب اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ ابوظہبی کے سکولوں کے ننھے منے بچے اور بچیاں بھی کھڑی تھیں۔ شہزادہ محمد بن زائد النہیان جو یو اے ای کی آرمڈ فورسز کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی ہیں نے جب اپنے سعودی ہم منصب کی روانگی کے بعد ان کے استقبال کی ویڈیو ریکارڈنگ پورے غور سے دیکھی تو انہوں نے محسوس کیا کہ سرخ قالین کے کنارے ننھے منے بچے اور بچیوں کو پیار کرتے اور ان کے ہاتھوں کو چومتے ہوئے وہ ایک بچی عائشہ المزروعی کی طرف سے سلام کیلئے بڑھایا گیا ہاتھ نہ دیکھ سکے اور اس بچی کے چہرے پر کچھ کرب کے نشان محسوس کئے گئے۔ اس پر ابوظہبی کے کرائون پرنس محمد بن زائدالنہیان اس ننھی منی بچی کے گھر اچانک پہنچے جس سے اس کے والدین اور بچی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ ولی عہد ابوظہبی نے عائشہ اور اس کے بھائی کے ساتھ صوفے پر اس کے ہاتھ چومے۔ کندھا تھپتھپایا اور اسے اپنی طرف سے بیش بہا تحائف پیش کئے۔ صرف اسی پر اکتفا ابوظہبی کے ولی عہد نے نہیں کیا۔ انہوں نے دربار ہال میں اپنی کابینہ اور ریاست ابوظہبی کی اہم شخصیات کو مدعو کرکے ننھی بچی عائشہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور اس کا تعارف اپنے مصاحبین سے بھی کرایا اور بچی کو کہا کہ انہوں نے ارادتاً استقبال کے موقع پر اس سے ہاتھ نہیں ملایا بلکہ یہ غیر ارادی طور پر ہوا۔

تازہ ترین