آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ3؍ جمادی الثانی 1441ھ 29؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ترقی کیلئے تحقیق کے کلچرکو فروغ دینا ہوگا، ڈاکٹر فیض عباسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈکااجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں کیمیکل انجینئرنگ اور الیکٹرونک انجینئرنگ کے ایم ایس کے طلباء کے ریسرچ پرپوزلز کی منظوری دی گئی جبکہ دونوں شعبوں کے ایم ایم پروگرامز کے حوالے سے ایویلوشن رپورٹس پر غور کیا گیا۔ اے ایس آر بی کے چھٹے اجلاس کے منٹس کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں داؤد یونیورسٹی کو جامعہ کا درجہ ملنے کے بعد سے ریسرچ پبلیکیشنزکی تعداد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ریسرچ پبلیکیشنز بڑھانے کا عزم کیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ یونیورسٹی میں تیزی سے مثبت تبدیلیوں رونما ہوئی ہیں، مختلف شعبوں میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز کے پروگرامز شروع کرنا اس تسلسل کی ایک کڑی ہے ، ریسرچ کلچر کو مزید فروغ دیا جائے گا کیونکہ تحقیق کے کلچر کو فروغ دینا ادارے کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

تعلیم صحت خواتین سے مزید