کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ پارکوں کی بحالی پر تیزی سے کام ہو رہا ہے جس میں سے کچھ پارکوں کو عوام کیلئے بحال کر کے کھول بھی دیا گیا ہے لائینز ایریا یوسی 10اور بہادرآباد میں موجود پارکس کا جلد افتتاح کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یوسی 10کے چئیرمین محمد مرسلین، وائس چیئرمین ندیم خواجہ، چیئرمین پارکس کمیٹی مشتاق علی، ایس ای ایسٹ بی اینڈ آر طارق مغل، ایس ای ایسٹ ایم اینڈ ای مبین شیخ و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ لائنز ایریا اور بہادرآباد کے علاقے میں پارکوں کا معائنہ کرنے کے دوران کیا۔