• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردکسی کے نہیں،منطقی انجام تک پہنچایا جائے،جمال رئیسانی

کوئٹہ(آن لائن) نوابزادہ میر جمال رئیسانی نے سنی شوران میں ایک لیویز اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ اور چار لیویز اہلکار کی اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک دشمن عناصر ایک بار پھر صوبے کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ شہیدہونے والے لیویز اہلکار کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بلوچستان حکومت دہشتگردوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے گزشتہ شب سنی شوران کے علاقے میں دہشتگردوں کی جانب سے ایک لیویزاہلکار کی ٹارگٹ کلنگ اور چار کواغواء کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ایک بار پھر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشتگردی کے خلاف ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں اور ان کی بدولت بلوچستان میں امن وسکون آیا ہے، دہشتگردکسی کے نہیں ہوتے وہ اپنے چندمفادات کی خاطر بے گناہ اور نہتے لوگوں کونشانہ بنارہے ہیں۔جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہید لیویز اہلکار سفر خان کیلئے فوری طور پر مالی امداد کا اعلان کرے اور اغواء ہونے والے لیویز اہلکاروں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے ۔
تازہ ترین