• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد جرائم پیشہ افرادگرفتار، میپکو ریکوری ٹیم پر حملہ ،تشدد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا،تھانہ شاہ شمس پولیس نے ملزم شہزاد عرف ٹکا سے 1100گرام چرس برآمد کر لی، گلگشت پولیس نے پیشہ ور بھکارویوں ریشماں بی بی، کلثوم بی بی، تعمیراں بی بی، ناصر کو گرفتار کرلیا ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک تیز رفتاری سے چلانے پر منظور، اکبر شاہد، بخت کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈینگی افزائش کاباعث بننے پر محمد طارق، اور سرفراز کباڑیے کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے،تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ لگا نے پر موٹر سائیکل سوار مزمل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، تھانہ الپہ پولیس نے دوران تفتیش ڈکیتی کے ملزم محمد علی کی نشاندہی پر پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کر لیں، تھانہ گلگشت پولیس نے ریڑھیاں سڑک کے درمیان میں کھڑی کر کےٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے پر 13 ریڑھی والوں آصف، منیر، عثمان ،مزمل، فیصل، شاہد، انور، وقار، رضوان، ناصر، فخر،وحید، شفیق اور منور کوگرفتار کر لیا، تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے پلاسٹک کے تھیلے جلا کو آلودگی پھیلانے کے الزام بشیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، تھانہ جلیل آباد نے فحش فلمی‏ں دیکھنے پر 11افراد اسامہ، سعید، اسلم، اختر، عمران، بوٹا، حسیب، نوید، اعجاز، شہزاد، وسیم کو گرفتار کر کے سامان قبضے میں لے لیا ، بوگس چیک دینے پر تھانہ کینٹ پولیس نے عرفان احمد کی درخواست پر منیر احمد جبکہ محمد صادق کی درخواست پر عمران کیخلاف مقدمات درج کر لئے، تھانہ صدر پولیس نےعابد حسین نامی خاتون پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دینے والے ملزم رانا اسامہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مگر تاحال ملزم گرفتار نہیں ہو سکا،نادہمدہ صارف نے ساتھیوں کی مدد سے میپکو کی ریکوری ٹیم پر حملہ کر کےمحبوس بنا لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ،رقم اور کا غذات بھی چھین لئے،پولیس کے آنے پرملزمان فرار ہو گئے ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ربنواز طارق میپکو کا نادہندہ تھا جس کے گھر ریکوری ٹیم گئی جہاں ربنواز نے دیگر ساتھیوں طارق ،ثقلین وغیرہ نے انہیں مارا پیٹا ، کاغذات اور نقدی بھی چھین لی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
تازہ ترین