• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے خلاف احتساب نہیں انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں،اسد بٹ

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نارتھ اینڈہمبرکے صدر اسد بٹ نے کہا ہے کہ نیب صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کے خلاف انتقامی کارروائی سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف احتساب نہیں بلکہ انتقامی کارروائی کررہا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی بیماری پر حکومت سیاست کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ شرم کا مقام ہے ان ہی لوگوں نے مرحومہ کلثوم نوازشریف کی بیماری پر بھی گندی سیاست کی اور بعد میں معافی مانگتے رہے۔ اسد بٹ نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی ملک و قوم کے لیے خدمات تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پاکستان کو مضبوط کیا مگر موجودہ حکومت نے ان کو جیل میں بھیج دیا اور جب وہ بیمار ہوئے تو ان کی بیماری کا مذاق بنایا جارہا ہے۔ اسد بٹ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ ناصر بٹ کی قیادت میں متحد ہے اور پارٹی قائدین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 
تازہ ترین