آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل25؍جمادی الاوّل 1441ھ 21؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

امریکا : آن لائن ٹیکسی میں 2 سال کے دوران 6 ہزار جنسی حملے رپورٹ ہوئے


امریکا میں آن لائن ٹیکسی میں دو برسوں کے دوران 6 ہزار جنسی حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

اوبر کی اپنی رپورٹ کے مطابق ان میں سے 450 واقعات زیادتی کے تھے، کمپنی کی رپورٹ کے مطابق 2017 اور 2018 کے دوران امریکا میں 2 اعشاریہ 3 ارب سواریوں نے اوبر ٹیکسی استعمال کی۔

رپورٹ کے مطابق سفر کے دوران جنسی زیادتی کے واقعات میں کہیں ڈرائیور، کہیں مسافر بھی ملوث تھے۔

حفاظتی کارکردگی کا جائزہ پیش کرنیوالی کپمنی کی جانب سے شائع کی جانیوالی پہلی رپورٹ کے مطابق 2017 اور 2018 کے دوران امریکا میں لی گئیں 2 اعشاریہ 3 ارب سواریوں میں جنسی زیادتی کے 5 ہزار 981 واقعات پیش آئے جو ڈرائیور اور مسافروں دونوں کی جانب سے تھے۔

ان میں سے تین ہزار سے زائد واقعات 2018 میں پیش آئے، جبکہ 2017 میں 2 ہزار 936 واقعات رپورٹ کئے گئے۔

سال 2018 میں ایک اعشاریہ تین ارب سواریاں لی گئیں ،جبکہ سال 2017 میں کل سواریوں کی تعداد ایک ارب تھی۔

دنیا بھر میں اوبر کو اپنی سیفٹی پالیسی کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے، حال ہی میں کمپنی کو لندن میں اپنے لائسنس سے ہاتھ دھونا پڑا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حفاظتی پالیسی میں شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ہر دو سال بعد یہ رپورٹ جاری کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید