• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشمہ کیساتھ کام کرتا تھا تو کرینہ کپور چھوٹی بچی تھی، اکشے کمار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اسٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ماضی میں اداکارہ کرشمہ کپور کے ساتھ ایک فلم میں کام کرتا تھا، اُس وقت کرینہ کپور ایک چھوٹی بچی تھی، شوٹنگ کے بعد ان کے ساتھ کھیلتا تھا۔بھارتی اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کرینہ کپور نے ایک ساتھ ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ ایک زمانے میں جب کرشمہ کپور اور میں ایک فلم میں کام کرتےتھے تو اُس دوران کرینہ کپور اکثر اپنی بہن کے ہمراہ شوٹ پر آجاتی تھیں، کرینہ اس وقت بہت چھوٹی تھیں، میں کرینہ کپور کو گود میں لے کر اُن کو اوپر ہوا میں اُچھالتا تھا اور اُن کے ساتھ کھیلا کرتا تھا۔اکشے کمار نے کہا کہ ’آج وہ ہی چھوٹی بچی میری فلم میں میری ہیروئن بنتی ہے۔‘ اِس کے بعد کرینہ کپور نےکہا کہ’میرے نزدیک اکشے کمار فیملی کی طرح ہیں اور میں اُن کے ساتھ کام کرتی ہوں تو مطمئن رہتی ہوں۔ ‘اکشے کمار نےکہا کہ ’وہ پڑھائی میں بالکل اچھے نہیں تھے اور اکثر امتحان میں فیل بھی ہوجاتے تھے، ‘ اُنہوں نے کہا کہ ’اُن کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جس کا دور دور تک فلم انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تھا، اُن کے والد فوج میں تھے۔‘اداکار نے کہا کہ ’ایک مرتبہ اُن کا رزلٹ آیا اور وہ اُس میں فیل ہوگئے تھے تو اُن کے والد صاحب نے اُن کو تھپڑ مارا اور تنگ آکر پوچھا کہ تُو بننا کیا چاہتا ہے؟ جس پر اکشے کمار کے منہ سے نکل گیا کہ ’’میں ہیرو بننا چاہتا ہوں‘‘، اُنہوں نے کہا کہ بس اُس دن یہ کہا جو آج پورا ہو گیا،بہت جدوجہد کے بعد فلم کی دُنیا میں آیا اور ہیرو بن گیا۔‘اُنہوں نےکہا کہ ’اُن کے ساتھ ہِٹ اور فلاپ کا سفر ہمیشہ سے چلتا آرہا ہے، ایک زمانہ آیا کہ اُن کی 14 فلمیں فلاپ ہوگئی تھیں، اُس کے بعد کچھ فلمیں ہِٹ ہوئیں، اُس کے بعد دوبارہ کچھ فلمیں فلاپ ہوئیں اور پھر دوبارہ سے ہِٹ ہوئیں۔اداکار نےایک اور بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ شراب نہیں پیتے ہیں۔
تازہ ترین