• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن سنجیدہ نہیں ورنہ حکومت بے لگام نہ ہوتی، اختر مینگل

اپوزیشن سنجیدہ نہیں ورنہ حکومت بے لگام نہ ہوتی، اختر مینگل


بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ اپوزیشن سنجیدہ نہیں ورنہ حکومت ایسے بے لگام نہ ہوتی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ میں گفتگو کے دوران اختر مینگل نے کہا کہ حکومت سے لو اور دو نہیں کر رہے، 6 نکات پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرحکومت عمل نہیں کرسکتی تو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کیوں بنے؟

بی این پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ عام انتخابات اور ان ہاؤس کے حالات نظر نہیں آرہے، اپوزیشن چاہے تو ان ہاؤس تبدیلی کی کوشش کرسکتی ہے۔

تازہ ترین