• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرزشکریہ جناح، مختلف تقریبات اور ایونٹس کا انعقاد

رینجرزشکریہ جناح، مختلف تقریبات اور ایونٹس کا انعقاد


پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے"رینجرزشکریہ جناح" کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبے بھر میں مختلف تقریبات اور اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیاجا رہاہے جس میں عوام بالخصوص نوجوان جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

کراچی کے مختلف اسکولوں اورکالجوں کے طالب علموں کی جانب سے قائد اعظم ریذیڈینسی کا معلوماتی دورہ اور قائد اعظم کے مزار پر حاضری بھی تقریبات کا حصہ ہیں جس کا مقصد قائد کی آزادیِ پاکستان کے لیے جدو جہد کو اجاگر کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور کالجوں میں اسی مناسبت سے تقریری، مضمون نویسی اورکوئز مقابلوں کا بھی انعقاد جاری ہے۔ مختلف اسپورٹس ایونٹس جن میں کرکٹ، فٹبال، ہاکی، باکسنگ، بیڈ مینٹن، ٹیبل ٹینس، شطرنج اور اسنوکر کے مقابلوں میں شہر بھر سے مختلف ٹیمیں بھر پور انداز میں حصہ لے رہی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب اندرون سندھ میں بھی"رینجرزشکریہ جناح" کی مناسبت سے مختلف تقریبات اور اسپورٹس ایونٹس کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں اسکولوں اور کالجوں کے طالب علموں کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ میں مختلف اسپورٹس کلبس سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی کثیر تعداد اپنے عظیم قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین