• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائنزایریا میں خاتون کاقتل،شوہر گرفتار،دو ملزمان فرار ہو گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لائنزایریا میں دو ماہ قبل قتل کی جانے والی خاتون کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا،بریگیڈ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق واقعہ میں خاتون کا شوہر ہی قاتل نکلا،پولیس نے ملزم شہباز کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے بیوی ارم کو اپنے بہنوئی کی مدد سے قتل کرانے کا اعتراف کرلیا،ملزم شہباز نے بیوی کو بھتیجے اور دوست ایاز سے تعلقات کے شبے میں قتل کرایا ،پولیس کے مطابق ارم کے قتل میں ملوث ملزم بلال اور عثمان فرار ہوگئے ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین