• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کے منتخب ممبران کی مدت آج ختم ہوجائیگی

راولپنڈی (نمائندگان جنگ) ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ زکے منتخب ممبران کی چار سالہ مدت آج 9 دسمبر کو رات بارہ بجے ختم ہو جائےگی، تاہم نئے انتخابات کیلئے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اگر موجودہ منتخب ممبران کی مدت میں اضافہ نہیں کیا جاتا تو پھر ویریڈ بورڈز اپنا کام شروع کردیں گے، ویریڈ بورڈ زمیں سٹیشن کمانڈر ، ایگزیکٹو آفیسر اور سول نمائندے کو بطور ممبر شامل کیا جاتا ہے۔

منتخب ممبران بھی نئے انتخابات کے حوالے سے جہاں لاعلم ہیں وہاں راولپنڈی و چکلالہ کینٹ بورڈ کی انتظامیہ بھی اس حوالے سے کچھ بتانے سے قاصر ہے کہ نئے انتخابات کب ہوں گے، ویریڈ بورڈز بنیں گے یا پھر کسی اور طریقے سے کام چلایا جائے گا یا پھر موجودہ ممبران کی مدت میں توسیع دی جائے گی۔

تازہ ترین