• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لاہور، پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار شہید

لاہور، پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار شہید 


لاہور (نمائندہ جنگ) باغبانپورہ کے علاقے محمود بوٹی بند روڈ پرپولیس مقابلہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار شہید ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار محسن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکار پٹرولنگ پر موجود تھے کہ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے ڈولفن ٹیم نمبر 362 پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے اہلکار محسن کے سر پر گولی لگی جس سے وہ شہید ہوگیا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

تازہ ترین