• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ’ٹرمپ کیئر‘ منصوبے پر عبدالسید سے ملاقات پر آمادہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عبدالسیّد---فائل فوٹوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عبدالسیّد---فائل فوٹوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے نو منتخب سینیٹر عبدالسیّد سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی۔ 

ملاقات میں تمام امریکی شہریوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے مجوزہ پروگرام پر بات چیت متوقع ہے، پروگرام کو موجودہ صدر کی نسبت سے ’ٹرمپ کیئر‘ کا نام دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

12 نومبر 2026ء کو عبدالسیّد نے گولڈ کلر کے ہیلتھ انشورنس کارڈ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جس پر ’ٹرمپ کیئر‘ درج تھا۔

 اس تجویز کے ذریعے امریکی صدر کو یہ موقع دیا گیا کہ وہ ہر امریکی شہری کو صحت کی سہولتوں کی ضمانت دینے والے پروگرام کے ساتھ اپنا نام منسلک کر سکیں۔

صدر ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر یہ تصاویر شیئر کیں۔

 نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے عبدالسیّد کو ذہین شخص قرار دیا اور ان سے ملاقات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے عبدالسید سے اتفاقِ رائے پیدا ہونے کے لیے پُرامید ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید