آپ آف لائن ہیں
منگل13؍ذی الحج 1441ھ 4؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آسٹریلیا کے جنگلات میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

کوئنز لینڈ(جنگ نیوز) آسٹریلیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارے میں موجود 60 سالہ پائلٹ اور 71 سالہ مسافر ہلاک ہوگئے۔طیارے کا ملبہ جنگلات سے مل گیا، ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کیلئےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید