• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے اورنج لائن کی افتتاحی تقریب آج کر ڈالی

لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے 10 دسمبر کو اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے افتتاح کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مسلم لیگ نون نے ایک دن پہلے ہی اس منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے آج اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے افتتاح کی تقریب ایک رنگا رنگ میلے کی صورت اختیار کر گئی۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کا سب سے بڑا عوامی منصوبہ بالآخر پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آزمائشی سفر کا آغاز 10 دسمبر کو کرنے جا رہی تھی، تاہم مسلم لیگ نون نے ایک دن پہلے ہی مال روڈ پر افتتاحی تقریب سجالی ہے۔

اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور گھڑ ڈانس بھی ہوا، جبکہ شرکاء کے لیے گرما گرم جلیبیوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا اللہ تارڑ، لاہور کے صدر پرویز ملک اور اورنج لائن ٹرین کی سٹیئرنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین خواجہ احمد حسان نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کے باعث منصوبے کی لاگت میں گیارہ ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

تقریب میں کارکنوں نے پُرجوش نعرے بازی کی اور کرنسی نوٹ بھی نچھاور کئے گئے۔

تازہ ترین