• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاج کی جمع رقم پر بینکوں سے سود لیا جاتا ہے، وزارت مذہبی امور

حجاج کی جمع رقم پر بینکوں سے سود لیا جاتا ہے، وزارت مذہبی امور


وزارت مذہبی امور نے انکشاف کیا ہے کہ حجاج کرام کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لیتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں حجاج کے پیسوں پر سود کی تفصیلات پیش کردیں۔

جواب میں بتایا گیا کہ حجاج کی رقم پر 2018 میں 21 کروڑ روپے اور گزشتہ  5 سال کے دوران حجاج کی رقم پر 1 ارب 17 کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا۔

وزارت مذہبی امور نے یہ بھی بتایا کہ سود سے حاصل کردہ رقم حجاج کی ویکسین، ٹریننگ، دواؤں اور میڈیا مہم پر خرچ کی جاتی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق گزشتہ برس 3 لاکھ  74 ہزار 857 پاکستانیوں نے حج درخواستیں جمع کروائیں۔

ان پونے چار لاکھ حج درخواستوں کے ساتھ 106 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد کی رقم اکٹھی ہوئی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج قرعہ اندازی کے بعد ناکام درخواست گزاروں کو رقم واپس کردی جاتی ہے۔

تازہ ترین